: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
عمان،28مارچ(ایجنسی) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو منگل کے روز سربراہان ریاست کے لیے مخصوص اردن کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ پیش کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں دارالحکومت عُمّان میں ایک خصوصی فوجی پریڈ منعقد کی گئی ہے اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے شاہ سلمان بن
عبدالعزیز کو الشریف الحسین بن علی ہار پیش کیا ہے۔ یہ اردن کی ہاشمی بادشاہت کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہے جو غیر ملکی بادشاہوں اور صدور کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
فوجی پریڈ کے موقع پر متعدد سعودی شہزادے ، وزراء اور اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔ شاہ سلمان کا جنوری 2015ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد اردن کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔